ایران و خلیجی ملکوں کے درمیان آبنائے ہرمز پر وزرائے خارجہ کی ملاقات متوقع

Share

آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدے کے لیے ایران اور خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ میں ملاقات متوقع ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ایران اور خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری آمد و رفت بحال کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔عمان کی میزبانی میں اجلاس پیر کو عمان کے ساحلی شہر صلالہ میں متوقع ہے، جس میں خلیج تعاون کونسل کے 6 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔عمان اور ایران آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کے لیے عارضی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، مجوزہ معاہدے کے تحت جہاز ایرانی پانیوں سے آبنائے میں داخل ہوں گے اور زیادہ تر عمانی حدود سے باہر نکلیں گے۔ایران کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے امریکا کو ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنا اور تیل کی فروخت سمیت دیگر شرائط پوری کرنا ہوں گی۔واضح رہے کہ امریکا نے ثالثوں کو بتایا ہے کہ امریکا معاہدے پر واپس نہیں جائے گا اور ایسے جامع معاہدے پر ہی رضامند ہو گا جس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات بھی شامل ہوں

Check Also

حوثیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا

Share یمن میں حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہروں پر تازہ میزائل اور ڈرون …