یمن میں حوثیوں نے ساحلی شہر المخا کا کنٹرول سنبھال لیا

Share

یمن میں حوثیوں نے ساحلی شہر المخا کا کنٹرول سنبھال لیا۔یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق المخا کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد حوثی اب اہم اسٹریٹیجک گزر گاہ باب المندب کے مزید قریب پہنچ گئے۔دوسری جانب یمن کے وزیرِ دفاع طاہر العقیلی کے قافلے پر حملہ کر کے انہیں یرغمال بنا لیا گیا ہےروسی میڈیا کے مطابق یمنی وزیرِ دفاع الصالح گورنریٹ کے دورے پر تھے جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیرِ دفاع کے ایک محافظ کو قیدی بنا لیا گیا جبکہ وزیرِ دفاع کے محصور ہونے کی بھی اطلاعات ہیں

Check Also

حوثیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا

Share یمن میں حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہروں پر تازہ میزائل اور ڈرون …