ٹرمپ نے سعودیہ کی حوثیوں کیخلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف حملوں سے متعلق سعودی ولی عہد کی درخواست مسترد کر دی۔امریکی ویب سائٹ اکسیوس کی رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جمعرات کو 2 مختلف ٹیلی فونک رابطوں کے دوران امریکی صدر پر زور دیا کہ یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، تاہم ٹرمپ نے یہ درخواست مسترد کر دی۔دو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے اکسیوس نے بتایا کہ حوثی گروپ باب المندب آبنائے کی جانب پیش قدمی کر رہا تھا۔امریکی حکام نے کہا ہے کہ فی الحال واشنگٹن کا حوثیوں کے خلاف براہِ راست فوجی کارروائی کا کوئی منصوبہ نہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اکسیوس کو بتایا کہ امریکا اپنی بنیادی قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جن میں بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا شامل ہے۔امریکی عہدیدار کے مطابق علاقائی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے اور انہیں حل کرنے میں اپنے علاقائی شراکت داروں کو قائدانہ کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن سعودی عرب کو انٹیلی جنس معلومات اور اہداف سے متعلق ڈیٹا فراہم کرے گا

Check Also

امریکا اس وقت سنجیدہ ملک نہیں بلکہ خطرناک ملک بن چکا ہے،ہیلری کلنٹن

Share سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا اس …