ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Share

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ہانگ کانگ ویمن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 11ویں میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 143 رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار نے سب سے زیادہ 47 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عائشہ ظفر نے 26 اور فاطمہ ثنا نے 24 رنز بنائے۔ہانگ کانگ کی جانب سے جولین کور 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہیں جبکہ اقرا سحر اور کیری چین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 71 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے صرف 7 رنز کے عوض 6 وکٹیں لے کر پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئیں۔ ان کے علاوہ فاطمہ ثنا، سعدیہ اقبال، ام ہانی اور عائشہ ظفر نے ایک ایک وکٹ لی۔ہانگ کانگ کی جانب سے سب سے زیادہ کیری چین نے 30 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔اسپنر نشرہ سندھو کو فتح گر بولنگ پرفارمنس پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔اس میچ کے ساتھ ہی قومی ویمن ٹیم کی اوپنر منیبہ علی کے 100 ٹی ٹوئنٹی میچز مکمل ہوگئے

Check Also

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان

Share ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان ہے، …