
فیفا فٹبال ورلڈکپ میں پرتگال نے گھانا کو 2_3گول سے شکست دے دی، پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اہم عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔رونالڈو 5 فٹبال ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔رونالڈو پرتگال کے لیے اپنا پانچواں ورلڈکپ کھیل رہے ہیں، انہوں نے جمعرات کو رواں ورلڈکپ کے پہلے میچ میں گھانا کے خلاف پنالٹی پر گول کرکے یہ کارنامہ سرانجام کرسٹیانو رونالڈو نے 2006 میں پہلا ورلڈکپ گول کیا جس کے بعد انہوں نے 2010، 2014 ،2018 اور اب 2022 کے ورلڈکپ میں بھی گول اسکور کردیا۔واضح رہے کہ جمعرات کو ہونے والے گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے 3 گول سے شکست دے کر جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں آغازکیا