دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور

Share

اقوام متحدہ نے دنیا میں قائم ریاستوں کے حقیقی رقبے کو زیادہ درست انداز میں ظاہر کرنے والے نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔قرارداد کے حق میں 164 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ صرف امریکا نے اس کی مخالفت کی، منظور کی گئی قرارداد میں دنیا کا نیا نقشہ تیار کرنے کیلئے ’’ایکوئل ارتھ‘‘ پروجیکشن استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔نئے نقشے کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک کے رقبے کو روایتی نقشوں کے مقابلے میں زیادہ درست تناسب کے ساتھ ظاہر کرنا ہے، موجودہ عالمی نقشوں میں استعمال ہونے والی بعض پروجیکشنز کے باعث قطبین کے قریب واقع ممالک کا رقبہ اصل حجم سے کہیں بڑا دکھائی دیتا ہے۔اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری کے بعد عالمی نقشے کی تیاری اور اس کے استعمال کے حوالے سے نئی پیشرفت متوقع ہے۔

Check Also

بیوی کے ہاتھوں شوہر کا لرزہ خیز قتل، پیٹ چاقو سے چیر ڈالا، آنتیں تھیلے میں ڈالتے پکڑی گئی

Share بھارتی ریاست ہریانہ سے شوہر کے قتل کا انتہائی لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا …