وزیرِاعظم شہباز شریف کی قازقستان کے صدر سے ملاقات

Share

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور قازق صدر سےہونے والی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔

گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف ایشیاء میں اعتماد سازی کے اقدامات پر ہونے والے سربراہی (سیکا) اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان پہنچے تھےوزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے بھی ملاقات کی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر کے عشائیے اور ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی۔آستانہ میں آج وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیکا کے چھٹے سربراہ اجلاس سے خطاب بھی کیا۔سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیرِ اعظم نے بیلا روس کے صدر اور ویتنام کی نائب صدر سے بھی ملاقات کی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزا یوف سے بھی ملاقات کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar