شمالی کوریا کے پاس 57 نہیں 80 سے 120 جوہری وار ہیڈز موجود : جنوبی کوریا

Share

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس ایک اندازے کے مطابق 80 سے 120 جوہری وار ہیڈز موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے کہا کہ شمالی کوریا کے پاس جوہری وار ہیڈز کے حقیقی اعداد و شمار کا اندازہ لگانا مشکل ہے، شمالی کوریا کے پاس موجود جوہری وار ہیڈز کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا اور نہ امریکی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی قبول کریں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کل شمالی کوریا کے پاس موجود جوہری وار ہیڈز کی تعداد 57 بتائی تھی

Check Also

امریکی وزیر دفاع کی عالمی عدالت پر تنقید، اتحادی ممالک سے علیحدگی کا مطالبہ

Share امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے لاطینی امریکی ممالک پر مشتمل امریکاز کاؤنٹر کارٹیل …