بھارت میں سکھوں کی نسل کشی ہورہی ہے، گرپتونت سنگھ

Share

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ مودی کے دور میں دوبارہ بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔لاہور پریس کلب میں ویڈیولنک کے ذریعے پریس کانفرنس میں گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ بھاری قرضوں کے باعث 18 ہزار سکھ کاشتکاروں نے خودکشی کی۔گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ وہ ووٹوں سے تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں، خالصتان کے قیام کے لیے 16 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا جس میں امریکا سمیت دیگر ممالک میں آباد سکھوں کو ووٹ دینے کا موقع ملے گا۔سکھ فار جسٹس کے رہنما نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، اس وقت عالمی اسٹیج پر پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Check Also

نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب

Share نائجیریا کی سیکیورٹی فورسز نے ایک ہفتے کے دوران شدت پسندوں کے قبضے سے …