
پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے، کویتی وزیرِ خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق کویتی وزیرِ خارجہ یہ دورہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری زاہد حسین نےاستقبال کیا۔ دورے کے دوران فریقین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار پر گفتگو ہو گی۔ دورے کے دوران کویتی وزیرِخارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ باہمی دلچسپی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کویتی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان اورکویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved