بلوچستان پاکستان کا فخر، محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں، فیلڈ مارشل

Share

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گے، یہ آپریشنز بھرپور عزم اور دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی

Check Also

دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند، 42 کسان ریسکیو کر لیے گئے

Share نارووال میں دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ریسکیو ٹیموں …