ایرانی فوج کا اردن میں امریکا فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Share

ایرانی فوج نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا کہ اردن کے پرنس حسن اور کنگ فیصل ایئر بیسز پر حملے کئے گئے ۔ایرانی فوج کے مطابق ایران نے F-15 لڑاکا طیاروں ڈرونز کی تیاری کے مرکز کو نشانہ بنایا،اردن میں امریکی اڈے پر ہیلی کاپٹرز کے ہینگر پر بھی میزائل داغے گئے، اس حملے میں8 نئے MQ-9 ڈرون تباہ اور دو کو شدید نقصان پہنچا۔ایرانی وزارت خارجہایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا باربار ہماری پُرامن جوہری تنصیبات پر بار بار حملے کررہا ہے،امریکا کی دھمکیاں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،ایران نے تمام جوہری سرگرمیوں کی معلومات آئی اے ای اے کو دے رکھی ہیں،امریکا کولانگ کے علاقے کو بہانہ بنا کر حملے کا منصوبہ بنارہا ہے،کولانگ کے علاقے میں کوئی جوہری تنصیبات نہیں،امریکی جارحیت، تباہی اور تخریب کاری کے لیے من گھڑت بہانہ ہے،ایرانی عوام متحد اور ثابت قدم ہیں،امریکا اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کا تحفظ کرے گا،ایران امریکا کا پوری قوت سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

Check Also

ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ

Share ایران نے خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں کا دعویٰ کر دیا، …