ہڑتال مؤخر:علی پرویز کا پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کا مسئلہ کابینہ میں اٹھانے کا اعلان

Share

وفاقی وزیر مملکت برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے اوگرا سے نشست اور ڈیلرز کے مارجن کا مسئلہ کابینہ میں اٹھانے کا اعلان کردیا جبکہ پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال مؤخر کردی۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور پٹرولیم ڈیلرز کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈیلرز کے مارجن کے معاملے پر اوگرا کے ساتھ جلد نشست ہوگی جب کہ اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے سمری وفاقی کابینہ میں بھی پیش کی جائے گی۔علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد پٹرولیم کے نظام میں شفافیت لانا ہے اور وہ آئندہ دو ہفتوں کے اندر ڈیلرز کے جائز مطالبات کے حق میں ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، انہوں نے پٹرولیم ڈیلرز کے دیرینہ مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔دوسری جانب پٹرول پمپ مالکان نے حکومتی یقین دہانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں مارجن کا مسئلہ حل ہو جائے گا، اسی لیے انہوں نے اپنی مجوزہ ہڑتال فی الحال موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔

Check Also

گلگت بلتستان کی 12 رکنی کابینہ کی سمری منظور، آئی پی پی کے 4 وزرا شامل

Share گورنر گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ نے وزیراعلیٰ امجد حسین کی سفارش پر 12 رکنی …