
فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا قانون منظور کر لیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس قانون کے تحت جنوری 2027ء سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گیرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کے ساتھ فرانس سوشل میڈیا تک کم عمر افراد کی رسائی محدود کرنے والا پہلا یورپی ملک بن جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اس قانون کے تحت فرانس میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے ہر فرد کے لیے عمر کی تصدیق لازمی ہو گی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام بچوں کی ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے اثرات سے متعلق بڑھتے خدشات کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے جب کہ برطانیہ اور یورپی یونین بھی اسی نوعیت کی پابندیوں پر غور کر رہے ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved