
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی میں افغان شہریوں کی جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث نادرا کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کر کے نادرا ملازمین سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار ملزمان افغان شہریوں کے لیے غیر قانونی جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں نادرا کا ملازم چوکیدار اور ایک شخص بھی شامل ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved