گاڈزیلا فلموں کی مقبول اداکارہ کیلی ہوٹل ٹریفک حادثے میں چل بسیں

Share

ہالی ووڈ کی مشہور فلمی سیریز گاڈزیلا میں جیا کرنے والی اداکارہ کیلی ہوٹل 18 برس کی عمر میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئی ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی ہوٹل ریاست میری لینڈ میں پیش آنے والے ایک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔ ان کے والد جوشوا ہوٹل نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ٹیکساس اسکول برائے سماعت سے محروم افراد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کیلی ہوٹل کی اچانک وفات پر ادارہ گہرے رنج و غم میں مبتلا ہے۔بیان میں اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھی طلبہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی کہ حادثے کی وجوہات سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات یا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور خاندان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔

Check Also

معروف کامیڈین اللّٰہ رکھا پیپسی انتقال کر گئے

Share پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار اور اسٹیج اداکار اللّٰہ رکھا جو اپنے اسٹیج نام …