ایران کےوزیر داخلہ پاکستان کےدورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے

Share

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ائیرپورٹ پر ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کا خیر مقدم کیا، وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا ۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان آمد پر اپنے بھائی کو خوش آمدید کہتا ہوں،امید ہے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اچھی خبر لے کر آئے ہیں، آپ کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا،دورے کے دوران علاقائی صورتحال پر بھی پیش رفت کی امید ہے۔

Check Also

جو ایف آئی آر کٹوا رہے ہیں یہ نہ سوچیں کہ ہم آپ کو بھولیں گے: بلاول بھٹو

Share چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ …