اغوا ہونے والے 2 پاکستانی شہری بحفاظت پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے

Share

ایران میں مبینہ طور پر اغوا ہونے والے دو پاکستانی معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں شہری بحفاظت پاکستانی سفارت خانے، تہران پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ایران میں ایف آئی اے کے لنک آفس کی مربوط اور بروقت کوششوں کے نتیجے میں دونوں پاکستانی شہریوں کی بحفاظت بازیابی ممکن ہوئی۔بازیاب ہونے والے نوجوانوں کی شناخت طلحہ اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق لاہور کے علاقے گاؤں بھسین سے ہے۔دونوں شہریوں نے بروقت معاونت اور مسلسل کوششوں پر ایف آئی اے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

Check Also

لاہور : واٹر لینڈ پارک میں 9 سالہ بچی کی ہلاکت، منیجرسمیت 3 گرفتار

Share لاہور کے واٹر لینڈ پارک میں 9 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے …