
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرکار کی نااہلی سے بھارت خواتین کیلئے سب سےغیر محفوظ ملک بن گیا ہے، غیر مؤثر قانونی نظام کے باعث بھارت میں خواتین کیخلاف جرائم میں ہوشربا اضافہ ہونے لگاہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں خواتین کیخلاف بڑھتے جرائم پر عالمی میڈیا نے سخت تشویش کا اظہار کر دیا رائٹرز کے مطابق 2010کے بعد بھارت میں خواتین کیخلاف جرائم میں دُگنا سے زیادہ اضافہ ہوا۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق بھارت میں روزانہ اوسطاً 80 سے زائد خواتین کیخلاف جرائم کے واقعات ہوتے ہیں،بھارت میں 2024 کے دوران خواتین سے زیادتی کے 29 ہزار 536 مقدمات درج ہوئے۔بھارت میں پولیس اور عدلیہ کی بے حسی،ذات پات نظام نے خواتین کی زندگی مشکل بنا دی۔ سماجی کارکن رنجنا کماری کے مطابق بھارت جرم کے بعد انصاف میں تاخیر،سزا سے بچ نکلنے کے باعث قانون کا خوف ختم ہو چکا، بھارتی حکومت نے خواتین کیخلاف نفرت ختم کرنے کیلئے کبھی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved