پیرس کے قریب تاریخی فونٹین بلوجنگل میں خوفناک آگ، ایک ہزار ایکڑ جنگل جل گیا

Share

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے قریب واقع تاریخی فونٹین بلو جنگل میں لگنے والی شدید آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پیرس سے تقریباً 70 کلومیٹر جنوب میں واقع فونٹین بلو کے تاریخی جنگل میں گزشتہ شام بھڑکنے والی آگ نےتقریباً ایک ہزار ایکڑ جنگلاتی رقبہ جلا کر راکھ کردیا،آگ کےباعث 900 کے قریب افراد کو احتیاطاً محفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا،جبکہ اے سکس موٹر وے اور ریلوےٹریفک بھی عارضی طور پرمتاثر رہی،آگ بجھانے کےلیے500 زائد فائرفائٹرز،پانی برسانے والےخصوصی طیارے اور ہیلی کاپٹرز کارروائی میں شریک ہیں۔حکام کےمطابق اب تک کسی جانی نقصان یارہائشی عمارت کےمتاثرہونےکی اطلاع نہیں ملی،فرانس کے وزیرِ داخلہ لوراں نونیز نے متاثرہ علاقےکا دورہ کرتےہوئےبتایاکہ آگ مختلف مقامات سےبیک وقت بھڑکی،جس کے باعث جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔انکاکہناتھاکہ پولیس اس پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے،صدر ایمانوئل میکرون نے آگ کو غیر معمولی قرار دیتےہوئے متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

Check Also

اسرائیل نواز، ایران مخالف امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Share امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔غیرملکی میڈیا کے …