بلوچستان میں دہشت گردوں نے 5 پنجابی مزدور قتل کر دیئے

Share

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جہاں مزدور کام میں مصروف تھے، فائرنگ کے نتیجے میں پانچوں مزدور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقتولین کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کی جا رہی ہیں جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔

Check Also

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کیلئے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن فعال

Share پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے خواتین کو فوری مدد، قانونی رہنمائی اور تحفظ کی …