لاہور میں ستھرا پنجاب کے ٹرک کی ٹکر، ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق،والدین زخمی

Share

لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر ستھرا پنجاب پروگرام کے ایک ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کے والدین زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا، حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Check Also

سپریم کورٹ کا عمران خان کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

Share سپریم کورٹ نے عمران خان کے آنکھوں کے علاج اور طبی سہولیات سے متعلق …