
مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد ایئرپورٹ کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کو مالیاتی مشیر مقرر کیا گیا۔اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ پر دستخط کی منظوری دے دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے ایڈوائزری معاہدہ کی شرائط کا جائزہ لیا، بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ طے پانے والے معاہدے کی منظوری دی۔اعلامیہ کے مطابق بورڈ نے اے ڈی بی پر مہارت اور تجربے کی بدولت مسابقت، شفافیت یقینی بنانے کے اعتماد کا اظہار کیا۔نجکاری کمیشن کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کو شفاف اور مسابقتی عمل کے ذریعےآؤٹ سورس کیا جائے گا، توقع ہے کہ اس عمل سے ہوائی اڈے کی آپریشنل کارکردگی میں بہتری آئے گی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved