ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

Share

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق ورلڈ بینک 10 سالہ توانائی پروگرام کے پہلے مرحلے کیلئے فنڈ فراہم کرے گا، مالی معاونت بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی، رقم سے قومی پاورگرڈ کو جدید بنانے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا، منصوبے سے بجلی کی بندش میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔عالمی بینک کے مطابق ونڈ پاور کی مزید 640 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی، منصوبہ قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، جدیدٹرانسمیشن نظام سے بجلی کی لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی، منصوبہ گھریلو، صنعتی،تجارتی صارفین کو بہتر بجلی فراہمی میں معاون ہوگا۔اعلامیے کے مطابق پروگرام کے تحت پاکستان میں بجلی کے نظام کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق مزید محفوظ بنایا جائے گا، منصوبے سے ہر سال تقریباً 8 لاکھ 32 ہزار ٹن کاربن اخراج میں کمی متوقع ہے، منصوبہ حکومت کی پاور سیکٹر اصلاحات کو بھی تقویت دے گا۔ورلڈ بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی ترسیل بہتر اور نظام زیادہ مستحکم ہوگا، پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کا حصہ بڑھانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

Check Also

کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان کا آج 27 واں یوم شہادت

Share کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان کا آج 27 واں یوم شہادت ہے۔لالک …