فلوریڈا میں ایئر پورٹ کا نام تبدیل کر کے ’ڈونلڈ جے ٹرمپ کے نام پر رکھ دیا گیا

Share

امریکی ریاست فلوریڈا کے پام بیچ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کر کے ’ڈونلڈ جے ٹرمپ انٹرنیشنل ایئر پورٹ‘ رکھ دیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے ایئر پورٹ کا نام تبدیل کرنے کے بل پر دستخط کر دیے ہیں اور یہ تبدیلی یکم جولائی سے باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایئر پورٹ ری پبلکنز کی حامی ریاست فلوریڈا میں ریپبلکن حمایت کی ایک نشانی بنے گا۔اس حوالے سے امریکی صدر کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے ’فاکس نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کوئی شخص پام بیچ ایئر پورٹ سے ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ قربت رکھنے والا ہو گا۔ایئر پورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی 3 حرفی شناخت ’پی بی آئی‘ بھی 18 اگست کو تبدیل ہو کر ’ڈی جے ٹی‘ ہو جائے گی

Check Also

بی این پی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام بنگلادیش کے نئے صدر منتخب

Share بنگلادیشی ارکانِ پارلیمنٹ نے حکمران جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینیئر …