عوام کو آسان اقساط پر سمارٹ فونز دینےجائیں گے، حکومت کااعلان

Share

حکومت پاکستان نے سمارٹ فونز تک ملک کے تمام شہریوں کی رسائی کے لیے نیا پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت شہریوں کو ایک لاکھ روپے تک کے سمارٹ فونز آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے، پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن کا بل جلد آرہا ہے، ٹک ٹاک آفس اگلے ہفتے پاکستان آ رہا ہے، گوگل نے پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کمپنی کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔اسلام آباد میں سمارٹ فون فار آل کے عنوان سے ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت ہر فرد 20 سے 30 فیصد ادائیگی پر کوئی بھی موبائل فون حاصل کرسکے گا، سمارٹ فونز کو اقساط میں لینے کے لیے کسی ضمانت یا کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صرف شناختی کارڈ پر موبائل فون کا حصول ممکن ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سمارٹ فون فار آل سکیم کے تحت 10 ہزار سے ایک لاکھ روپےمالیت کے اسمارٹ فونز 3 سے 12 ماہ کی اقساط میں دیے جائیں گے، اگر کسی فرد کی جانب سے اقساط کی ادائیگی نہیں کی گئی تو فون کو لاک کردیا جائے گا جس کے بعد وہ دنیا میں کہیں بھی استعمال نہیں ہوسکے گا۔پاکستان میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کے مطابق گوگل نے پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کمپنی کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، آئی ٹی کمپنی گوگل نے پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے کی درخواست رواں سال مئی میں دی تھی جس کے بعد کمپنی پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے کے لیے قانونی تقاضے پوری کر رہی ہیں۔حکام کے مطابق گوگل نے پاکستان میں آپریشنز کے آغاز کے لیے ایس ای سی پی سے کلیرئنس کے لیے بھی رابطہ کیا ہے، ابتدا میں گوگل پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سکالرشپس فراہم کرے گی اور امید ہے کہ 10 ہزار سے زائد طلبا کو پاکستان میں سکالرشپ کی سہولت دی جائے گی، اس حوالے سے بات چیت کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar