پاسداران انقلاب کا امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان

Share

پاسداران انقلاب نے جنوبی ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں کھلی جارحیت قرار دیا اور حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب ایران کے مرحوم سپریم لیڈر کی میت عراق میں آخری رسومات کے سلسلے میں موجود تھی۔پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا، امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی ایران کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، ایران کی مسلح افواج امریکی حملوں کو منہ توڑ جواب دیں گی۔ایرانی مشترکہ فوجی کمان کے بیان میں کہا گیا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کے انتظام میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہرمز میں تجارتی جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کیلئے محفوظ راستہ صرف وہی ہوگا جس کا تعین ایران کرے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران میں 80 سے زیادہ اہداف پر بمباری کرتے ہوئے سرک، بندرعباس اور قشم کو نشانہ بنایا جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔امریکا نے ایران کے فضائی دفاعی نظام، سرویلنس نظام، اینٹی شپ کروز میزائلوں، ڈرونز تنصیبات اور پاسداران کی کشتیوں پر حملے کئے۔

Check Also

امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے

Share ایرانی نے امریکی جارحیت کے جواب میں بحرین اور کویت میں واقع امریکی تنصیبات …