پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 9 اہلکار شہید

Share

بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے مانگی میں پولیس کی چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں 9 اہلکار شہید ہو گئے۔ایس پی زیارت عبدالقدوس کے مطابق مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔شہید ہونے والے اہلکاروں کی میتیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں. وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے اس واقعے سے متعلق کہا ہے کہ زیارت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، ایف سی، پولیس، سی ٹی ڈی، ایس او ڈبلیو اور اے ٹی ایف نے کلیئرنس آپریشن مکمل کیا۔شاہد رند کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے میں پولیس کے 9 افسران و اہلکار شہید ہوئے، شہداء میں ایس ایچ اوز تھانہ منگی اور تھانہ کواس، اے ٹی ایف انچارج اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی غلام سرور سمیت 8 پولیس اہلکار بحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے ہیں جبکہ کانسٹیبل رضوان کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زیارت میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 9 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

Check Also

آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار

Share آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے سے تعلق رکھنے والے 72 افراد کو …