ایل پی جی سستی ہو گئی، نوٹیفکیشن جاری

Share

نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس کمی کے بعد 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 794 روپے 5 کمی کے بعد 2848 روپے91 پیسے کا ہوگیا ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی کے لیے ہوگا۔

Check Also

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مارچ میں بسنت منانے کا اعلان

Share وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارچ 2027 میں بسنت منانے کا اعلان کر دیا۔ …