پارٹی سربراہ ہوں،صدر آرمی چیف کی تعیناتی بارےمجھ سے ضروربات کرینگے، عمران خان

Share

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سمری سے متعلق صدر عارف علوی مجھ سے بھی بات کریں گے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدرسے رابطے میں ہوں، سمری سےمتعلق صدر مجھ سے بھی بات کریں گے، اہم تقرری پر وزیراعظم ایک مفرورکے پاس پوچھنے کے لیے جاتا ہے، میں تواپنی پارٹی کا سربراہ ہوں تو صدرمجھ سے ضروربات کرینگے، میں سمجھتا ہوں جوحالات بنادیئے گئے قوم میں جذبہ ہے اسے قبول نہیں کرے گی۔خیال رہے کہ 29 نومبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں، سینیارٹی کا جائزہ لیا جائے تو 6 لیفٹیننٹ جنرلز نئے سپہ سالار کیلئے امیدوار ہیں۔ امیدواروں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر شامل ہیں۔واضح رہے کہ وزارت دفاع کی جانب سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کر دی گئی اور حکومتی ارکان کہہ رہے ہیں کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی رواں ہفتے کے دوران کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar