ہوٹل بنانے کے نام پر اوورسیز پاکستانی سے مبینہ طور پر ساڑھے 6 کروڑ کا فراڈ

Share

سرگودھا میں ہوٹل بنانے کے نام پر اوورسیز پاکستانی سے مبینہ طور پر ساڑھے 6 کروڑ روپے کے فراڈ ہوگیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی مدعیت میں ایک خاتون ملزمہ سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ مل کر کاروبار اور ہوٹل منصوبے میں سرمایہ کاری کا لالچ دے کر اوورسیز پاکستانی کو سرگودھا بلایا۔شکایت کے مطابق ملزمان نے شہری سے کروڑوں روپے وصول کیے اور بعد ازاں مبینہ طور پر فراڈ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے

Check Also

لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں مبینہ جعل سازی، نیب کو اہم شواہد حاصل

Share کراچی میں لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں مبینہ جعل سازی سے متعلق …