سپریم کورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور3بچوں کے خلاف دھوکادہی کاکیس زیر سماعت

Share

مین ہٹن سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے 3 بچوں کے خلاف دھوکا دہی کے کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی۔مین ہٹن سپریم کورٹ کے جج کے مطابق ٹرمپ اور ان بچوں کے خلاف دھوکا دہی کے کیس کی سماعت اگلے برس 2 اکتوبر 2023ء کو ہو گی۔

امریکی عدالتِ عظمیٰ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اوران کے خاندان کے افراد نے مالی فوائد کے لیے جائیدادوں کی اصل قیمت سے متعلق غلط بیانی کی۔رواں برس ستمبر میں نیویارک کے اعلیٰ پراسیکیوٹر نے ٹرمپ، ان کے خاندان اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف مقدمہ کیا تھانیویارک کے اعلیٰ پراسیکیوٹر نے دائر کی گئی مقدمے کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹرمپ اور ان کے خاندان نے مالی فوائد کے لیے اثاثوں کی اصل قیمتوں سے متعلق جھوٹ بولا۔اس ضمن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیویارک کے اعلیٰ پراسیکیوٹر کو کیس میں کرمنل چارجز فائل کرنے کا اختیار نہیں۔ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے خلاف فراڈ کا فہ مقدمہ سیاسی طور پر بنایا گیا ہے

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *