سرکاری املاک و دستاویزات پر سیاستدانوں، پبلک آفس ہولڈرز کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد

Share

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری املاک اور دستاویزات پر سیاستدانوں اور پبلک آفس ہولڈرز کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد کر دی۔سپریم کورٹ نے راولپنڈی کی کچی آبادی سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ سرکاری وسائل پر ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پاکستان کسی کی جاگیر نہیں جہاں عوام حکمرانوں کے سامنے جھک جائیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ جمہوری ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے چوکنا رہنا ہوگا، سرکاری املاک پر ذاتی تشہیر کیلئے تصاویر چسپاں کرنا اخلاقی اقدار کو مجروح کرتا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تمام چیف سیکرٹریز اور وفاقی انتظامیہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *