برطانیہ کے امیر ترین افراد کی فہرست سامنے آ گئی

Share

سال 2026 میں برطانیہ کے امیر ترین افراد کی فہرست سامنے آ گئی، سر ڈیوڈ بیکہم برطانیہ کے پہلے ارب پتی کھلاڑی بن گئے۔ٹائیسن فیوری اور گالاگھر برادران پہلی بار اس فہرست میں داخل ہوئے جبکہ ریولوٹ ٹائیکون کی دولت میں 26 ملین پاؤنڈ کا اضافہ دیکھا گیا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سر ڈیوڈ بیکہم اور انکی اہلیہ وکٹوریہ نے گزشتہ سال اپنی دولت کو دوگنا کرنیکا ہدف پورا کیا تھا۔ مشہور جوڑے کے پاس اب مجموعی طور پر £1.185 بلین کی دولت کا ذخیرہ موجود ہے۔2025 کی فہرست میں ان کے پاس موجود500 ملین پاؤنڈز کی تخمینہ شدہ مالیت سے بہت بڑا نمایاں اضافہ ہے۔ دولت میں بڑا اضافہ امریکا میں سر ڈیوڈ کی سرمایہ کاری سے منسوب ہے کیونکہ 2028 تک لیونل میسی کو انٹر میامی میں ایک معاہدے کے بعد ان کے حصص کی قدر میں اضافہ ہوا۔دوسری طرف لیڈی بیکہم کی معروف فیشن لائن کی آمدنی100 ملین پاؤنڈ سے زیادہ ہے‘ برطانیہ میں ارب پتی افراد کی تعداد 157 تک پہنچ چکی ہے

Check Also

روسی صدر 19 سے 20 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، کریملن

Share روسی صدارتی آفس کریملن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 19 سے …