ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کیلئے نیا میکانزم تیار کر لیا

Share

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی کوششوں کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کیلئے نیا میکانزم تیار کر لیا۔ایرانی پارلیمنٹ کے نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے متعین کردہ روٹ پر ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے پیشہ ورانہ نظام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ اس میکانزم سے ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے تجارتی جہاز فائدہ اٹھائیں گے، میکانزم کے تحت خصوصی خدمات کی فیس لی جائے گی اور یہ راستہ نام نہاد پروجیکٹ فریڈم آپریٹرز کیلئے بند رہے گا۔ایرانی ٹی وی کے مطابق یورپی ممالک آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت کی اجازت لینے کیلئے تہران سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

Check Also

امریکا کا ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

Share امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر ایسی پابندیاں …