نکبہ پر غزہ میں اسرائیلی حملے، 7 فلسطینی شہید

Share

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 7 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے، شہداء میں 3 خواتین اور 1 بچہ بھی شامل ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایک حملہ رہائشی عمارت پر جبکہ دوسرا ایک شہری گاڑی پر کیا گیا، حملوں کے بعد علاقے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق رہائشی عمارت پر کم از کم 4 میزائل داغے گئے۔غزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے بتایاہے کہ حملے کے وقت عمارت میں سیکڑوں افراد موجود تھے اور اسرائیل کی جانب سے کوئی پیشگی وارننگ نہیں دی گئی تھی، زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے اہم رہنما عزالدین الحداد کو نشانہ بنایا گیا تاہم حماس نے اس دعوے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔یہ حملے یومِ نکبہ کے موقع پر کیے گئے جس دن فلسطینی 1948ء میں لاکھوں فلسطینیوں کی بے دخلی کی یاد مناتے ہیں۔ غزہ میں جاری جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں اور گزشتہ چند ماہ میں سیکڑوں فلسطینی جان سے جا چکے ہیں

Check Also

ٹرمپ کے دورے کے بعد چین نے ایران سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا، والٹز کا دعویٰ

Share اقوام متحدہ میں امریکا کے مندوب مائیک والٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر …