دہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج

Share

سپریم کورٹ آف پاکستان نے دہرے قتل کے مجرم عبدالشکور کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ مجرم نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی بھابھی کے والد کو قتل کیا۔فیصلے کے مطابق مقتول کو قتل کرنے کے بعد مجرم نے بھابھی کی والدہ کو بھی گولی مار کر قتل کر دیا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں بھابھی کے 2 بھائی رحمت اللّٰہ اور احمد شاہ زخمی ہوئے۔عدالت نے قرار دیا کہ مقتولین دراصل مجرم کے بھائی نعمت اللّٰہ کے ساس اور سسر تھے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کسی کے گھر میں گھس کر قتلِ عام کرنا انسانیت سوز فعل ہے اور مجرم نے گھر کے تقدس اور تحفظ کو پامال کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قتل و غارت کے بعد مجرم نے اپنی بھابھی کو بھی اغواء کیا، عدالت نے چشم دید گواہوں اور طبی شواہد کو ناقابلِ تردید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سنگین جرم میں کسی رعایت کی گنجائش نہیں۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی ریمارکس دیے کہ والدین جیسے مقدس رشتے کے قاتل کو رعایت نہیں دی جا سکتی۔فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے مقتولین کے داماد نعمت اللّٰہ کو بری کر دیا تھا، اگرچہ واقعے کے وقت وہ جائے وقوع پر موجود تھا

Check Also

ہم تو ڈوبے ہیں صنم ان سب کو بھی ساتھ لیکر ڈوبیں گے: انمول پنکی

Share کراچی میں عدالت سے باہر آتے ہی ملزمہ انمول عرف پنکی نے میڈیا کے …