کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان کا کرائے دار کی بیوی و کمسن بیٹی کیساتھ زیادتی کا انکشاف

Share

بھارتی ریاست گجرات سے ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں کرائے دار کے صرف 2,000 روپے ماہانہ کرایہ ادا نہ کر پانے پر مالک مکان نے اس کی بیوی اور کمسن بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق گجرات کے علاقے سرینڈر نگر سے ہے، تقریباً 6 ماہ قبل ہی روزگار کی تلاش میں متاثرہ خاندان موربی منتقل ہوا تھا۔خاندان نے 2,000 روپے ماہانہ کرایے پر مکان حاصل کیا تاہم شدید مالی مشکلات کے باعث 4 ماہ کا کرایہ ادا نہ کیا جا سکا، نتیجے میں مالک مکان نے ایک سے زائد بار کرائے دار کی بیوی اور نابالغ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب متاثرہ خاتون کی والدہ کو معاملے کی اطلاع ملی جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے الزام لگایا ہے کہ کرائے دار نے بقایا کرایہ معاف کروانے کے بدلے اسے اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ زیادتی کی اجازت دی تھی۔پولیس نے ملزم کے خلاف بچوں کے تحفظ کے قانون ’پوکسو ایکٹ‘ سمیت مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر اور بچی کے والد اور مالک مکان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک اور ملزم کی تلاش جاری ہے

Check Also

ہم تو ڈوبے ہیں صنم ان سب کو بھی ساتھ لیکر ڈوبیں گے: انمول پنکی

Share کراچی میں عدالت سے باہر آتے ہی ملزمہ انمول عرف پنکی نے میڈیا کے …