فاروق عبداللّٰہ کی پاکستان سے مذاکرات کی حمایت

Share

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے پاکستان سے مذاکرات کے لیے بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس اور سابق بھارتی آرمی چیف کے بیانات کی حمایت کر دی۔ایک بیان میں فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات سے متعلق بیانات خوش آئند ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو تو خیال آیا کہ جنگ کوئی آپشن نہیں، مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی، سابق بھارتی آرمی چیف اور سیکریٹری جنرل آر ایس ایس نے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت ناگزیر ہے۔دوسری جانب سابق پاکستانی سرکاری افسر نے کہا تھا کہ یہ خبریں بالکل غلط اور بھارت کی طرف سے منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔

Check Also

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مارچ میں بسنت منانے کا اعلان

Share وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارچ 2027 میں بسنت منانے کا اعلان کر دیا۔ …