تہران پر جنگ کے تباہ کن اثرات، ہزاروں شہادتیں اور اربوں کا نقصان سامنے آ گیا

Share

ایران کے دارالحکومت تہران کی میونسپل حکومت نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جن میں بڑے پیمانے پر تباہی کا انکشاف ہوا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میونسپل کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شہر میں کم از کم 650 مقامات پر حملوں کے اثرات ریکارڈ کیے گئے۔ترجمان کے مطابق حملوں میں کم از کم 1260 افراد جاں بحق جبکہ 2800 سے زائد زخمی ہوئےرپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں تقریباً 51 ہزار رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ 10 ہزار 733 گاڑیاں اور 754 موٹر سائیکلیں بھی تباہ یا متاثر ہوئیں، متاثرہ گاڑیوں میں تقریباً 150 ٹیکسیاں بھی شامل ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق حملوں نے ناصرف انسانی جانوں کا بھاری نقصان کیا بلکہ دارالحکومت کے بنیادی ڈھانچے اور شہری زندگی کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

Check Also

تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا، ٹرمپ کی دھمکی

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکام کو دھمکی دی ہے اگر انہوں نے …