دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی بنگلا دیش میں شاپنگ

Share

بنگلا دیش سے پہلا ٹیسٹ ہارنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم تازہ دم ہونے کے لیے سلہٹ میں شاپنگ کرنے پہنچ گئی۔پاکستان ٹیم دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے سلہٹ میں موجود ہے جہاں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی شاپنگ کے لیے مقامی شاپنگ سینٹر گئے۔کھلاڑیوں نے اس موقع پر ایک اسٹور سے روایتی اشیاء خریدیں، کھلاڑیوں نے فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کے لیے تحائف بھی خریدے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے روایتی ساڑھیوں کی بھی خریداری کی۔کھلاڑیوں نے فریش ہونے کے لیے آؤٹنگ کے طور پر شاپنگ کی، شاپنگ سینٹر جانے والوں میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، سلمان علی آغا، عماد بٹ، ساجد خان، نعمان علی، غازی غوری، ازان اویس اور بولنگ کوچ عمر گل شامل تھے۔کھلاڑیوں کے لیے شاپنگ سینٹر میں سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔اس موقع پر شہریوں نے کھلاڑیوں کے آٹو گراف لیے اور تصاویر بھی بنوائیں۔پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے سلہٹ میں شروع ہو گا، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

Check Also

زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ویمن کرکٹ اسکواڈ کا اعلان

Share زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان کر …