لیبیا کشتی حادثہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث باپ بیٹے کو 22، 22 سال قید کی سزا

Share

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز باپ بیٹے کو ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے 22، 22 سال قید اور 14، 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 2 بھائیوں کو اٹلی بھجوانے کے لیے ورثاء سے 62 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ دونوں نوجوان جون 2023ء میں لیبیا کے قریب کشتی الٹنے کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔کیس پر سماعت کے بعد ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو سزا سنائی ہے۔

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …