ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر جواب پاکستان کے ذریعے بھیج دیا

Share

ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھیج دیا۔ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کو بھجوا دیا ہے، جو اس تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔مجوزہ منصوبے کے مطابق اس مرحلے پر مذاکرات جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہوں گےرپورٹس کے مطابق ایران اس سے قبل بھی جنگ کے مستقل خاتمے، پابندیوں کے خاتمے اور آبنائے ہرمز سے متعلق نکات پر مشتمل تجاویز پاکستان کے ذریعے امریکہ کو بھجوا چکا ہے۔دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے باضابطہ جواب کے منتظر ہیں، جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے جاری ہیں

Check Also

امریکا کی ایران کو ناکہ بندی اور تاریخ کی سخت ترین پابندیوں کی دھمکی

Share امریکا نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کی دھمکی دیتے ہوئے تاریخ …