آبنائے ہرمز پر امریکی قرارداد کی حمایت کرنے والے سنگین نتائج سے خبردار رہیں، ایران

Share

ایران نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک سنگین نتائج کے ذمہ دار ہوں گے اور انہیں ہمیشہ کے لیے دروازے بند ہونے جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے رکن ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کو یہ خطرہ مول نہیں لینا چاہیے کہ ہرمز کے راستے ان کے لیے مستقل طور پر بند کیے جا سکتے ہیں. ایرانی موقف کے مطابق آبنائے ہرمز کے حوالے سے کسی بھی غیر ملکی دباؤ یا فیصلے کا سخت جواب دیا جائے گا اور اس میں بحرین سمیت ان ممالک کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے جو امریکی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں۔خیال رہے کہ آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول سے متعلق امریکا نے یو این سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جسے متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، سعودی عرب اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔روس نے امریکی قرارداد کے مسودے کو جانب دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ روس ایسی کسی قرارداد کی حمایت نہیں کرے گا جو خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجوہات خصوصاً امریکا و اسرائیل کی کارروائیوں کو نظر انداز کرتی ہو۔

Check Also

جب بھی سفارتی حل میز پر آتا ہے، امریکا فوجی مہم جوئی کا انتخاب کرتا ہے، عباس عراقچی

Share ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جب بھی کوئی سفارتی حل میز …