پاکستان ویمنز کا زمبابوے کیخلاف 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ

Share

پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔میچ جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیا گیا۔کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں زمبابوے ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی، جو 9 وکٹ پر 222 رنز بناسکی۔بی لووڈ بزا نے 73 اور کیلس نے 51 رنز کی اننگز کھیلیں، تسمیہ رُباب نے 3، عائشہ ظفر اور عروب شاہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستانی اوپنرز گل فیروزہ اور صدف شمس نے 220 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت سے میچ یکطرفہ بنادیا۔گل فیروزہ نے 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صدف شمس 90 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، وننگ شاٹ کھیلنے والی منیبہ علی 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔پاکستان ویمن نے 3 میچوں میں کلین سوئپ مکمل کرکے ٹرافی اپنے نام کی

Check Also

محمد عباس کی پروفیشنل کرکٹ میں 1000 وکٹیں مکمل

Share پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کی پروفیشنل کرکٹ میں ایک ہزار وکٹیں مکمل ہوگئیں۔ …