شاہ رخ جتوئی کی رہائی کا معاملہ،رجسٹرارسندھ ہائیکورٹ کاانسداد دہشتگردی عدالت کوخط

Share

سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے شاہ رخ جتوئی و دیگر کی رہائی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت کو خط لکھ دیا۔رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کا خط سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی اپیلیں منظور کر لی ہیں، عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ ملزمان میں شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور اور سجاد تالپور شامل ہیںانسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ ملزم سجاد تالپور کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔سندھ ہائی کورٹ نے ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی تھی۔ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *