جب بھی سفارتی حل میز پر آتا ہے، امریکا فوجی مہم جوئی کا انتخاب کرتا ہے، عباس عراقچی

Share

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جب بھی کوئی سفارتی حل میز پر آتا ہے، امریکا ایک لاپرواہ فوجی مہم جوئی کا انتخاب کرتا ہے۔ تہران سے جاری اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے سوال کیا کہ کیا یہ ایک بھونڈا دباؤ ڈالنے کا حربہ ہے؟ یا پھر کسی اسپوائلر کا ایک بار پھر امریکی صدر کو نئی دلدل میں پھنسانے کا نتیجہ ہے؟ایرانی وزیر خارجہ نے سی آئی اے کی حالیہ رپورٹ سے متعلق کہا کہ سی آئی اے کے اندازے غلط ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ایرانی میزائل ذخیرے اور لانچر صلاحیت 28 فروری کے مقابلے میں 75 فیصد نہیں بلکہ درست اعداد و شمار کے مطابق 120 فیصد ہے۔عباس عراقچی نے کہا جہاں تک اپنے عوام کے دفاع کی بات ہے، ایران کی تیاری ایک ہزار فیصد ہے۔

Check Also

ایرانی تجارتی جہاز پر امریکی حملہ، 10 افراد زخمی، 5 لاپتہ، جہاز کو آگ لگ گئی، ایرانی میڈیا

Share ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی …