پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ایرانی وفد سلطنت عمان پہنچ گیا

Share

پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ایرانی وفد سلطنت عمان پہنچ گیا ہے۔ایرانی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں یہ وفد ماسکو جانے سے پہلے اتوار کو پاکستان کا دوبارہ دورہ کرے گا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچنے پر سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے بعد وزیرخارجہ عراقچی کا اس خطے کا یہ پہلا دورہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران خلیجی فارس کی ریاستوں سے اچھے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی اعتماد بڑھانے اور تعمیری تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔

Check Also

ایرانی صدر، وزیر خارجہ و دیگر حکام کو بعض پابندیوں کے ساتھ امریکی ویزے جاری

Share امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی اقوامِ متحدہ مشن کے حکام اور ان کے …