پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ایرانی وفد سلطنت عمان پہنچ گیا

Share

پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ایرانی وفد سلطنت عمان پہنچ گیا ہے۔ایرانی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں یہ وفد ماسکو جانے سے پہلے اتوار کو پاکستان کا دوبارہ دورہ کرے گا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچنے پر سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے بعد وزیرخارجہ عراقچی کا اس خطے کا یہ پہلا دورہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران خلیجی فارس کی ریاستوں سے اچھے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی اعتماد بڑھانے اور تعمیری تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔

Check Also

پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کیلئے قانون سازی کریں گے: برطانیہ

Share برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہےکہ وہ ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد …