
امریکا میں ریپبلکن قانون سازوں کے ایک گروپ نے غیر ملکی ہنرمند کارکنوں کے ویزا پروگرام کو 3 سال کے لیے معطل کرنے کا بل پیش کر دیا، اس مجوزہ قانون کا مقصد مقامی شہریوں کو روزگار میں ترجیح دینا بتایا جا رہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل میں سالانہ ویزوں کی تعداد 65000 سے کم کر کے 25000 کرنے اور موجودہ قرعہ اندازی نظام ختم کر کے تنخواہ کی بنیاد پر ہنرمند کا انتخاب کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بِل میں سالانہ تنخواہ کم از کم 2 لاکھ ڈالرز مقرر کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔مزید تجاویز میں کہا گیا ہے کہ کمپنیاں اس بات کو ثابت کریں گی کہ انہیں مقامی کارکن نہیں ملا، کمپنیاں حالیہ برطرفیوں کی صورت میں غیر ملکی بھرتیاں نہیں کریں گی اور ایسے کارکن ایک سے زائد ملازمت نہیں کر سکیں گے۔بل میں تیسرے فریق کے ذریعے بھرتی پر بھی پابندی لگانے کی بات کی گئی ہے۔بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر ملکی کارکن اپنے اہلِ خانہ کو ساتھ نہیں لا سکیں گے، تعلیمی تربیتی پروگرام ختم کیا جائے گا اور مستقل رہائش کی جانب جانے کا راستہ بھی بند کیا جائے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حامی ارکان کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام امریکی کارکنوں کے خلاف استعمال ہو رہا تھا۔دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو نقصان پہنچا سکتا ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved